حکومت اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

133

اسلام آباد(صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آج منگل کو حکومت اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا،جس میں قانون سازی اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کے طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی، تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل اور قوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں کو مدعوکیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہائوس کے آئینی کمیٹی روم میں ہوگا، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے بزنس اور قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان میں شائستگی برقرار رکھنے سے متعلق معاملات کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔