ویرات کوہلی کو کھلاڑیوں سے جھگڑنا بہت پسند ہے

413

آسٹریلو ی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو میچ کے دوران کھلاڑیوں سے جھگڑنا بہت پسند ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوہلی کی بیٹنگ کے دوران تلخ کلامی سے ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوجاتی ہے اور وہ میچ کے دوران اچھا کھیل پیش کرتے ہیں۔

جوش ہیزل نے کہا کہ ویرات کوہلی کے علاوہ اگر کوئی بولر جھگڑا کرے تو اس کا نقصان ہوتا ہے، میرے خیال سے کھلاڑیوں کو آپس میں لڑائی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جب میدان میں تو معاملہ بہت مختلف ہوتا ہے۔