پی آئی اے کو 45 ارب روپے کے مالی نقصان کا امکان

492

اسلام آباد: پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کو رواں سال حج فلائٹ نہ ہونے کےباعث 45 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  کورونا وائرسکے پیش نظر حج پروازوں پر پابندی سے 12ارب روپے ریونیو خسارہ ہوگا،یورپ اور برطانیہ کیلئے  فضائی پابندی کے باعث 33ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ خسارہ ہوگا۔

قبل ازیں پی آئی اے برطانیہ کیلئے مہینے میں 92 پروازیں، حج کیلئے  200 سے زائد خصوصی پروازیں جبکہ یورپ بھر کیلئے ماہانہ 24 پروازیں آپریٹ ہوا کرتی تھیں ۔

دوسری جانب  پاکستان نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں آئندہ ہفتے اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں سی ای او پی آئی اے متحرک ہوگئے ہیں جبکہ  یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی سفیر نے حکام سے سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔