پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

469

اسلام آباد: پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 14 جولائی تک موخر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس میں جعلی اکائونٹ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران جج اعظم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کو چاہیے تھا کہ یہ درخواست پہلے دائر کرتے اب فرد جرم عائد کرنے کیلیے وڈیولنک کےانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے، چیزیں نکالنی پڑتی ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے قانون کے مطابق نوٹس دینا ضروری تھا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردارمظفرعباسی نے کہا کہ جواب نیب کو داخل کرنا ہے توجواب کیلیے تو ہمیں مہلت مانگنی چاہیے تھی،ریفرنس نقول دینے کے بعد 7دن میں فرد جرم عائد کرناضروری ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جان بوجھ کر ڈیفالٹ کی گئی کمپنی کے لیے قانون واضح ہے، ہمیں مناسب وقت دیا جائے، ایک ماہ کا اسٹے آرڈر نہیں مانگ رہا، اس کے علاوہ بھی بہت سے کیسز ہیں، اس کیس میں جلدی کیوں ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آپ اس درخواست پرہمیں نوٹس جاری کریں۔

بعدازاں احتساتب عدالت نے کہا کہ آج فردجرم عائدنہیں کی جائےگی، جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارک لین ریفرنس پرسماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔