پاکستان: کورونا کے 14 لاکھ ٹیسٹ، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز

616

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 817 جبکہ 4,762 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 94,528 پنجاب میں 81,963 ،بلوچستان میں 10,814 خیبر پختونخواہ 28,116، گلگت بلتستان میں 1,561، اسلام آباد میں 13,494 اور آزاد کشمیر میں 1,342 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,536 پنجاب میں 1,884، خیبرپختونخوا میں 1,028 ، بلوچستان میں 123، اسلام آباد 197، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیر 36 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار 649 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 14 لاکھ 20 ہزار623 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 271  ٹیسٹ کے دوران 3,344 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 50 اموات ہوئیں جبکہ 2 ہزار 406 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 15 لاکھ  80  ہزار 92 افراد متاثر، 5 لاکھ 37 ہزار 178 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 65 لاکھ 47 ہزار 935 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔