این آر ٹی سی ہری پور مقامی وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا پاکستانی ادارہ بن گیا

910

این آر ٹی سی ہری پور مقامی وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا پاکستانی ادارہ بن گیا، وزیراعظم عمران خان آج ہری پورمیں وینٹی لیٹر تیار کرنےکاافتتاح کریں گے۔

این آرٹی سی ہری پورنے“سیف وینٹ”ایس پی100کےنام سےپورٹ ایبل وینٹی لیٹرتیارکررہا ہے ، این آر ٹی سی ہری پور اس سے قبل 15 “سیف وینٹ” ایس پی 100تیار کرچکاہے۔

این آر ٹی سی ہر ماہ 250 سے 300 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان آج این آرٹی سی کادورہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق فوادچودھری اورزبیدہ جلال وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے ۔پاکستان میں وینٹی لیٹرزبنانے پروزیراعظم کوبریفنگ دی جائے گی۔

چند روز قبل  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا  تھا کہ دس وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج این آر ٹی سی نے تیار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور سے واپسی پر یہ وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ وینٹی لیٹرز کیلئے تین اور ادارے اپنی مینوفیکچرنگ شروع کر رہے ہیں۔ 60 سے 90 روز میں پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوجائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پانچ مارچ کو ہینڈ سینٹائزز کی قلت ہوگئی۔ ڈیفنس پروڈیکشن، پی ای سی اور نسٹ سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر ہم نے پروگرام شروع کیا۔ آج ہم کوویڈ میٹریل کی سوملین کی ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔