مسلمانوں پر واجب ہے کہ بھارتی سازش کو ناکام بنائیں،مفتی تقی عثمانی

800

کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ بھارتی سازش کو ناکام بنائیں۔

معروف عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کااپنی زمین بھارتی ہندوؤں کوفروخت کرناسخت گناہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور یہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ بھارتی سازش کو ناکام بنائیں۔

مفتی تقی عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسلمان ملکوں کافرض ہےبھارت کےناپاک عزائم کامیاب نہ ہونےدیں۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔