کویت سے 8 لاکھ بھارتیوں کو بےدخل کیا جاسکتا ہے

994

مشرق وسطیٰ کے ملک کویت نے نئے قانون کا تیار کیا ہے جس کے بعد 8 لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک بھیجا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس وبا کے دوران کویت میں کام کرنے والے تارکین وطن کیلئے نئے قانون کا مسودہ تیار ہوگیا ہے،  قانون کے مطابق کویت میں کسی بھی ملک کے شہریوں کی تعداد کویت کی آبادی کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

کویت میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد بھارتی ملازمت کرتے ہیں ، نئے قانون کی منظوری کی صورت میں  8 لاکھ بھارتی ملازمین کو واپس اپنے ملک جانا پڑسکتا ہے۔یہ قانونی مسودہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کویت میں  بھارتی کمیونٹی سب سے بڑی ہے جہاں رجسٹرڈ ہندوستانی شہریت رکھنے والے14 لاکھ50 ہزار افراد موجود ہیں۔

 دوسری جانب کویت اپنے شہریوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے اور ان میں خود انحصاری پیدا کرنے کیلئے دوسرے ممالک کے مزدروں کو واپس بھیجنے کیلئے مذکورہ بل تیار کیا ہے۔ کویت کی مجموعی آبادی43 لاکھ ہے۔ بل کے دائرے میں مصری شہریت رکھنے والے افراد بھی آئیں گے جو کہ کویت کی دوسری بڑی کمیونٹی ہے۔ مصری  کویت کی مجموعی آبادی کا10 فیصد ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کو سب سے زیادہ غیر ملکی رقوم کویت سے ہی منتقل ہوتی ہیں، سال2018 میں کویت میں مقیم بھارتی شہریوں نے4.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اپنے ملک بھجوائیں تھی۔