لداخ میں بھارت کی نقل و حرکت میں اضافہ

574

لداخ میں ہوئے بھارت چین تصادم کے بعد بھارتی فضائیہ کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق لداخ میں چین کے ساتھ ہوئی جھڑپ کے بعد بھارت نے لداخ میں ائیرپیس کی نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے لداخ کے مقام پر اپنے جنگی و کارگو طیاروں کے ساتھ ساتھ لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی پروازوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے یہ اقدام چین کے ہاتھوں اپنے 20 فوجی الکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بھارتی فضائیہ نے علاقے میں اپنی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے لداخ کی سرحد پر میزائل سسٹم کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ہوٹزروں اور ٹینکوں کو بھی متعین کر دیا تھا۔