بھارتی فوج کی ایل او سی پر شرانگیزی، فائرنگ سے5 شہری زخمی

471

بھارتی فوج کی لائن کنٹرول لائن (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر جان بوجھ کر شہری آبادی کو  مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ پاکستان آرمی کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔