طوفانی بارش کاخدشہ‘ جماعت اسلامی اور الخدمت نے رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا

240

بدین(نمائندہ جسارت) ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین نے رین امیرجنسی سینٹر قائم کردیا ‘رضاکاروں کو تیار رہنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی اور الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ کی صدارت میںجماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر میں ممکنہ سیلابی طوفان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا ‘ جس میں جماعت
اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا کہ ماضی ہونے والے ضلع بدین میں سیلاب طوفانی بارشوں کے دوران الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکاروں امدادی سرگرمیاں دن رات جاری رکھی تھی لیکن اب ممکنہ بارشوں سے قبل ہنگامی انتظامات کیے جائیں اور ضلع بھر رضاکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ انہوں مزید کہا شہر بھر میں رین امیرجنسی سنیٹر قائم کرکے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی جائیں مختلف شہروں میں مختلف ذمے داران کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں الخدمت فائونڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ نے نورالدین بلوچ کو ڈزاسٹر کا انچارج مقرر کر دیا ہے اجلاس میں سید علی مردان شاہ،ایاز لطیف سومرو،عظیم بارن،عبدالشکور شاکر و دیگر الخدمت کے ذمے داران بھی موجود تھے ۔