روس کی جی سیون میں شرکت سے متعلق مذاکرات کی تردید

282

ماسکو (اے پی پی) روس نے دنیا کے 7طاقتور ترین ممالک کے گروپ جی سیون میں اپنی شرکت کے حوالے سے بات چیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ماسکو میں روسی نائب وزیر دفاع کے مطابق روس کے ساتھ اس نوعیت کی بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی آئندہ اس بات کا امکان ہے۔ قبل
ازیں روس میں تعینات امریکی سفیر جان سلیوان نے ایک انٹریو میں بتایا تھا کہ واشنگٹن حکومت اس معاملے پر روسی وزارت خارجہ سے بات چیت کر رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ جی سیون سربراہی اجلاس ستمبر میں کرائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس گروپ کی موجودہ شکل کو ’انتہائی متروک‘ قرار دیتے ہوئے اس میں روس، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور بھارت کو شامل کرنے کی بھی بات کی تھی۔