ایران، پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سے زہریلی گیس کا اخراج، 70 کارکن متاثر

447

تہران (اے پی پی) عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صوبے اہواز کے جنوبی شہر معشور میں کارون پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سے زہریلی کلورین گیس خارج ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کمپلیکس میں کام کرنے والے 70 کارکن متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض کوفوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے جب کہ بعض اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے جایا گیا ہے۔پیٹرو کیمیکل اکنامک زون کی ہنگامی کمیٹی کے ترجمان محسن ادیبی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کارون پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سے کلورین گیس کے اخراج کے بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ
یونٹ اس جگہ روانہ کردیے گئے ہیں۔ ادیبی کے مطابق پیٹرو کیمیکل اسٹورز میں گیس ذخیرہ کرنے کے عمل کے دوران کلورین آئسوٹینک گیس لیک ہوئی تاہم اب اس پر قابو پالیا گیا ہے۔