خیبر پختونخوا میں اساتذہ کیلیے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار

274

پشاور(صباح نیوز)محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا (کے پی)نے اساتذہ کے لیے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیبلیٹ اساتذہ خود خریدیں گے تاہم محکمہ 50فیصد رقم دے گا۔
ٹیبلیٹ کے استعمال کی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔صوبائی کابینہ نے 30 اپریل کو پالیسی کی منظوری دی تھی جو سال 2020-21 سے قابل عمل ہو گی، پالیسی کے لیے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر استاد کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلیٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا۔