ٹنڈومحمد خان ،پی پی (ش ب) کا پولیس ٹریننگ سینٹر کا نام تبدیل کرنے کیخلاف احتجاج

208

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی (ش ب ) گروپ کا پولیس ٹریننگ سینٹر کا نام شاہد حیات کے نام منسوب کیے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرے کی قیادت سید ارشاد شاہ بخاری ، پیر بابو جان سرہندی ، بابو قمبرانی ، ریاست مقبول اور ظہیر بھٹی ودیگر کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان پاکستان پیپلز پارٹی (ش ب )گروپ کی جانب سے سید ارشاد حسین شاہ کی قیادت میں الفتاح چوک سے پولیس آفیسر شاہد حیات ٹریننگ سینٹر کے قیام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید ارشاد شاہ نے کہا کہ بلاول زرداری کی حکومت مرتضی بھٹو کے قاتلوں کے نام پر ادارے منسوب کر دیے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے 13 سال میں ٹنڈو محمد خان کو تباہ و برباد کیا ہے ٹنڈو محمد خان کے تمام محکموں میں کرپشن کا راج ہے تمام محکموں میں من پسند افراد تعینات کر کے لوٹ مار کے ساتھ سرکاری زمینوں پر قبضے کر کے عمارت پیٹرول پمپ بنگلے تعمیر کیے جا رہے ہیں غریبوں کی جھونپڑیوں کو رات کے اندھیرے میں چڑھائی کر کے مکینوں کو بے گھر کر دیا جاتا ہے، شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد مرتضی ہائوس کا افتتاح غنویٰ بھٹو کریں گی۔ مظاہرین سے پیر بابو جان سرہندی، ریاست میسح اور بابو قنبرانی ظہیر بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔