ٹھٹھہ ،پولیس کی کارروائی،قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

245

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) ڈاکٹر عمران خان ایس ایس پی ٹھٹھہ کی سخت ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کی کاروائیاں جاری، اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کینجھر انسپیکٹر محمد علی زنئور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر کچھ دن پہلے کینجھر کے قریب ولیج خمیسو خاصخیلی میں قتل کے واقع میں مطلوب مزید 2 ملزمان شھمیر خاصخیلی اور میھار خاصخیلی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی، دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر علی دامراھ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گھارو شھر سے چائلڈ میرڈ ائیکٹ کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم ممتاز خاصخیلی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔