کشمیر پر او آئی سی کا موقف قابل ستائش ہے‘ جموں و کشمیر کمیٹی اوورسیز

222

کشمیر میں بھارتی جارحیت پر اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بروقت ردعمل آنے پر جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز (جے کے کے او) کے چیف آرگنائزر عبداللطیف عباسی، چیئرمین سردار محمد اشفاق خان، سینئر وائس چیئرمین چودھری خورشید احمد متیال، وائس چیئرمین سردار کامران اعظم، انجینئر محمد عارف مغل، چودھری معروف حسین، انجینئر سردار محمد ابرار خان، سردار محمد آصف، خالد گجر، سیکرٹری جنرل سردار وقاص عنایت اللہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجا پرویز احمد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجا محمد ریاض، سیکرٹری نشرواشاعت ارشد محمود بٹ، ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت کامران انور بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری نشرواشاعت چودھری افتخار عالم، سیکرٹری مالیات راجا شمروز خان، ڈپٹی سیکرٹری مالیات راجا معروف اختر، ڈپٹی سیکرٹری مالیات محمد محفوظ چودھری، سیکرٹری رابطہ غلام مصطفی خان، ڈپٹی سیکرٹری رابطہ عمران اکرم، ڈپٹی سیکرٹری رابطہ انجینئر رضوان افتخار ،سردار مہتاب سرور اور اختر حسین پیرزادہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تنظیم کی جانب سے بھارتی ظلم و جارحیت کے خلاف آواز بلند کی اور کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے دہشت گردانہ رویے کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو بھی کہ وہ کشمیر میں ہونے والے ظلم پر بھارت کو لگام دے اور کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے کے اقدامات کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نہتے کشمیری پچھلے کئی ماہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہاں ذرائع ابلاغ، صحت کی سہولیات، تعلیم ، روزگار سب بند ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر اکثر فائرنگ کے واقعات رونما ہونا بھارت کے امن دشمن رویے کی علامت ہے۔ بھارتی حکومت کی ناقص پالیسیوں، کشمیریوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک اور ہتھیاروں کی دوڑ نے خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔