حکومت اپنا وعدہ پورا کرے‘ظفر خان

149

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے نائب صدر ظفر خان نے مختلف اداروں کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قومی اداروں کی بحالی اور بہتری اور منافع بخش بنانے کے نعرے اور وعدے پر اقتدار میں آئے ہیں اور یہ خود ان کے منشور کے برعکس ہے کہ وہ اداروں کی بحالی کے بجائے آئی ایم ایف اور غیر ملکی ساہوکاروں کے دبائو اور ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قومی اداروں ریلوے، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل سے ملازمین کو جبری برطرف کریں اور انہیں سیاسی بھرتیوں کا رنگ دینے کی کوشش کریں۔ پہلے ہی کورونا اور لاک ڈائون کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ لہٰذا اگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا جارہا تو پبلک، پرائیویٹ اور دیگر اداروں سے ملازمین اور مزدوروں کو بیروزگار بھی نہ کیاجائے۔