یونین کے میڈیا رہنمائوں کا اعلان APPCO

219

ایپکو ایمپلائز یونین کے سپریم کونسل کے 27 فروری 2020ء کے اجلاس کے فیصلے اور آئین میں ترامیم کی روشنی میں صدر، سیکرٹری جنرل، چیف آرگنائزر اور چیئرمین نے اپنے اپنے میڈیا کوآرڈینیٹر کی نامزدگی کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی استدعا کی۔ ان کی نامزدگی کے حوالے سے درج ذیل چاروں میڈیا کوآرڈینیٹر کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ خواجہ نوید حسن میڈیا کوآرڈینیٹر برائے صدر۔ سید شکیل شاہ، میڈیا کوآرڈینیٹر برائے سیکرٹری جنرل۔ اختر عباس میڈیا کوآرڈینیٹر برائے چیف آرگنائزر۔ شعیب احمد جھنگوی میڈیا کوآرڈینیٹر برائے چیئرمین۔ یہ میڈیا کوآرڈینیٹرز اپنے اپنے سرکلز میں یونین کے دستور اور پالیسی کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے اور سوشل میڈیا اور الیکٹرک میڈیا اور دوسرے میڈیا سے متعلقہ معاملات پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے مجاز ہوں گے۔ یونین رہنمائوں نے گزارش کی کہ یونین کے نومنتخب عہدیداروں کی منظوری کے مراسلہ نمبر APPCO/EU/03/2020 مورخہ 13-03-2020 کے ساتھ متذکرہ بالا میڈیا کوآرڈینیٹرز کی منظوری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔