یوسف کانڈاوالا کا انتقال

158

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدرمرحوم قاسم عثمان کانڈاوالا کے بڑے فرزند ،حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے)کی پہلی مجلسِ عاملہ کے تاسیسی رکن اور پروگریسیو آفیسرز ایسوسی ایشن پاکستان کے پہلے منتخب سیکرٹری جنرل محمد یوسف کانڈاوالارضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ،ورکرز فرنٹ (سی بی اے)کے سیکرٹری جنرل ملک ظفر اقبال،صدر حاجی محمد یعقوب اور سابق چیئرپرسن سیّدہ نادرہ پروین نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔