داؤدیونیورسٹی میں آج سے نئے سیشن کی آن لائن کلاسز کا آغاز

233

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر طلبہ کو تعلیمی نقصان سے بچانے کیلیے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آن لائن کلاسز سے متعلق تمام گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج (پیر سے )نئے سیشن کی آن لائن کلاسز (صرف تھیوری) کا آغاز ہورہا ہے۔ مذکورہ فیصلہ گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت ہونے آن لائن اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔