گجراتی مکس سبزی

583

مقدار اجزاء
چار کھانے کے چمچ آئل
ایک چائے کا چمچ زیرہ
آدھا چائے کا چمچ اجوائن
آدھا پاؤ بینگن
سو گرام مٹر
ڈیڑھ سو گرام آلو کیوبز
نوے گرام گاجر کیوبز
ڈیڑھ سو گرام شکر قندی
ایک چائے کا چمچ ادرک پیسٹ
ایک چائے کا چمچ لہسن پیسٹ
ایک چائے کا چمچ ہری مرچ پیسٹ
ڈیڑھ سو گرام ہرا دھنیا کٹا ہوا
ڈیڑھ سو گرام تازہ میتھی
آدھا چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر
ایک چائے کا چمچ چینی
حسب ذائقہ نمک
ڈیڑھ سو گرام ناریل کدوکش کیا ہوا
ترکیب:
ایک سوس پین میں تیل گرم کریں۔ اور اس میں زیرہ اور اجوائن ڈال کر کڑکڑائیں۔ اب اس میں ادرک ، لہسن ، ہری مرچ ڈال کر کچھ دیر بھونیں۔ اس کے بعد ہرا دھنیا ، تازی میتھی اور ناریل ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔ اس کے بعد ہلدی پاؤڈر ، چینی اور نمک ڈال کر مکس کریں۔اب بینگن ، آلو، شکر قندی، مٹر، گاجر ڈال کر اتنا پانی شامل کریں۔ کہ سبزیاں اس میں ڈھک جائیں۔ اور آنچ ہلکی کر کے سبزیوں کے گل جانے تک پکائیں۔ اس دوران بیسن میں میتھی، سوڈا، اجوائن، نمک اور پانی ڈال کر نرم آٹا گوندھ لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اس تیار آٹے سے چیری کے برابر گول بالز بنا کر تیل میں ڈال کر تل لیں۔ جب سنہری ہو جائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں۔ اور پیش کرتے وقت تیار گجراتی مکس سبزی کے اوپر ڈال کر پیش کریں۔