بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ‘ قاری محمد عثمان

231

کراچی(صباح نیوز)جمعیت علماء اسلام کے رہنماقاری محمد عثمان نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی اور پانی کا بحران عوام کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ شہر قائد کچرے کے ڈھیر کا منظر پیش کررہا ہے۔ شہر کے نالے بھرچکے ہیں، انتظامیہ آپسی بندربانٹ میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آبادعجب خان کالونی میں خیبر ہوٹل کے افتتاح اورجامع مسجد عمر فاروق اتحاد ٹاؤن کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا گل حسین کمال،مولانا حسین احمد، مولانا افتخار، قاری ہاشم،مولانا شمس الرحمن،مولانا عمر گلاب،مولانا یاقوت شاہ،مفتی اقبال،سعود احمد،مولانا ابرار،قاری نذیر خان اور دیگر موجود تھے۔