جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ مکمّل فعال ہو گا،وزیر خارجہ

603

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ مکمّل فعال ہو گا-

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملتان کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا،جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان، مکمّل فعال ہو گا-

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہفتے میں 3 روز موجود رہیں گے، پی ٹی آئی منشور میں کیے گئے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہو گا انشاء اللہ۔