کراچی میں بجلی بحران شدت اختیارگیا

564

کراچی میں 500 میگاواٹ کے شارٹ فال کے ساتھ شہر قائد میں بجلی کی طلب 2900 اور رسد 2500 میگاواٹ ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے باعث کراچی کے صنعتی علاقے بند ہونے کی وجہ سے رہائشی علاقوں لیاقت آباد،اولڈصدر،گارڈن، گلبہاراورلانڈھی کےعلاقوں میں صبح 8 بجے سے بجلی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فرنس آئل اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیداوار میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب تاجروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈگ کی وجہ سے  کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔