پانچ جولائی 1977 کو آئین معطل،جمہوریت کو لپیٹا گیا،بلاول بھٹو

671

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو آئین معطل اور جمہوریت کو لپیٹا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جولائی1977 پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے،5 جولائی کو منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری کے نفاذ کیلئے گنجائش محدود کی جا رہی ہے، جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عام شہری کورونا اورٹڈیوں کے رحم وکرم پر ہیں، مزدوروں کے سروں پربیروزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں، ہرگزرتےدن کےساتھ غریب مزیدغریب ہوتاجارہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےآئین وجمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔