برطانوی حکومت نے تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دیں

588

لندن: برطانیہ میں طویل کورونا وائرس لاک ڈاوَن کے بعد تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے تین ماہ بعد مساجد میں محدود تعداد کے ساتھ  نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماعات پر تاحال پابندی برقرار ہے۔

نمازیوں کو مساجد میں داخل ہونے سے قبل ماسک لگانا اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنا لازمی ہوگا جب کہ مساجد کے داخلی دروازے پر نمازیوں کا بخار چیک کیا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی تمام مساجد اور عبادت گاہیں کھول دی گئیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں دیگر عبادت گاہیں، ریسٹورنٹ اور حجام کی دکانیں ایس و پیز کے تحت کھول دی گئیں۔