وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں انفیکشن ڈیزیز اسپتال کا افتتاح کردیا

803

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں 54 بستروں پر مشتمل انفیکشن ڈیزیز اسپتال کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انفیکشن ڈزیز اسپتال نیپا کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی ڈاکٹر شفع قریشی نے بریفنگ دی،وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت اور ڈائو یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اسٹیٹ آف آرٹ کورونا وائرس کے مریضوں کا اسپتال ہوگا،انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسپتال کا بلاک اے اور بی تیار کیاہے، اس وقت اسپتال کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا کام مکمل ہے،جلد ہی اس اسپتال کی گنجائش 200 بستروں تک بڑھائی جائیگی۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ اس اسپتال کو 400 بستروںتک بڑھانے کا منصوبہ ہے،انہوں نے اسپتال کو ریسرچ سینٹر کا بھی درجہ دیدیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آج 54 بستروں کا اسپتال فنکشنل ہوگیا ہے،اسپتال کے گراؤنڈ فلور پر 8 بستروں پر مشتل ایمرجنسی کی سہولت موجود ہے،اسپتال میں 16 بستروں کا آئی سی یو بمہ وینٹی لیٹرز قائم کیا گیا ہے،اسپتال میں 34 ڈی ایچ یو بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلے 6 ہفتوں میں 23 آئی سی یو بستروں اور 88 ڈی ایچ یو بیڈز شروع کیے جائیں گے،اسپتال میں 500 ایم اے ایکسرے مشین، موبائل ایکسرے یونٹ اور الٹرا سائونڈ مشین لگائی گئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکہ اسپتال میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ، ایڈیشنل ایم ایس، مینجر فنانس، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر، اسسٹنٹ پروفیسر انفیکشن ڈزیز، سینئر رجسٹرار، 2 کرٹیکل کیئر کنسلٹنٹ، مینجر انفیکشن کنٹرول، 3 جونیئر کرٹیکل کیئر کنسلٹنٹ، ایک مینیجر انفیکشن کنٹرول، 15 میڈیکل افسراں، نرسز، آئی سی یو ٹیکنیشن، فارمیسی ٹیکنیشن اور 15 وارڈ بوائز مقرر کیے گئے ہیں۔