امریکہ میں یوم آزادی کے دن بھی احتجاج، کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ گرادیا گیا

875

امریکہ کی مشرقی ریاست میری لینڈ کے علاقہ بالٹی مور میں مظاہرین کے ایک گروپ نے ملک کے یوم آزادی پر کرسٹورفر کولمبس کامجسمہ اکھاڑ کر شہر کی اندرونی بندرگاہ میں پھینک دیا۔

بالٹی مور سن کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین ایک رسے کی مدد سے مجسمہ اتار رہے ہیں جبکہ فاصلے پر 4جولائی کی آتشبازی جاری ہے۔

1984میں وقف شدہ مجسمہ امریکہ کی تازہ ترین یادگار ہے جسے 25مئی کو افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے حوالے سے نسلی امتیاز اور پولیس کی بربریت کیخلاف قومی احتجاج کے دوران گرایا گیا ہے۔