ملک میں کورونا سے مزید93 افراد جاں بحق،تعداد 4,712 ہوگئیں

496

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 274 جبکہ 4,712 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 92,306 پنجاب میں 81,317 ،بلوچستان میں 10,766 خیبر پختونخواہ 27,843، گلگت بلتستان میں 1,545، اسلام آباد میں 13,409 اور آزاد کشمیر میں  1,288 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,501 پنجاب میں 1,871 ، خیبرپختونخوا میں 1,020 ، بلوچستان میں 123، اسلام آباد 134، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیر 35 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 29 ہزار 830 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 13 لاکھ  98  ہزار 352  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25 ہزار 527  ٹیسٹ کے دوران 3,191 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 93 اموات ہوئیں جبکہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

این سی او سی  کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1  ہزار562 ہے جبکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے467 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 13 لاکھ  82  ہزار 890 افراد متاثر، 5 لاکھ 33 ہزار 473 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 64 لاکھ 40 ہزار 228 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔