سندھ محکمہ توانائی کے ملازم کا میڈیکل انشورنس میں فراڈ، کمپنی نے نوٹس لے لیا

782

کراچی (اسٹاف رپورٹ) محکمہ توانائی کے کنٹریکٹ ملازم کا میڈیکل انشورنس میں فراڈ سنیوا کی درخواست پر انشورنس کمپنی نے نوٹس لے لیا۔ انشورنس کمپنی نے محکمہ خزانہ کو انکوائری کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ توانائی کے کنٹریکٹ ملازم مسعود احمد نے محکمہ توانائی کے ملازم علی محمد کی بیوی نور زادی کے نام اپنی بیوی فرزانہ کا یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی انشورینس کی مد میں فراڈ کرکے میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کراچی سے میجر آپریشن کروایا تھا ، سنیوا رھنمائوں نے یونائیٹڈ انشورنس  کمپنی کو شکایت کی تھی کہ محکمہ توانائی کے کنٹریکٹ ملازمین کو انشورنس کی مد میں کوئی بھی میڈیکل کی سہولیات نہیں دی جاتی۔

سنیوا رہنماؤں نے شکایت لگاتے ھوئے کہا کے محکمہ توانائی کے کنٹریکٹ ملازم مسعود احمد کی جانب سے فراڈ کرنے کرنے کا  نوٹس لے کر انکوائری کی جائے۔

دوسری جانب زین العابدین ، سکندر علی و دیگر سماجی رہنماؤں نے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ ، چیئرمین اینٹی کریشن سندھ ، چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری توانائی ، سیکریٹری خزانہ میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کراچی ، یونائیٹڈ انشورنس کمپنی و دیگر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ توانائی کے ملازم علی محمد کی بیوی نور زادی اور محکمہ توانائی کے کنٹریکٹ ملازم مسعود احمد کی بیوی فرزانہ کا فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر میڈیکل کروایا جائے ، میڈیکل کی مد میں فراڈ کرنے والے محکمہ توانائی کے کنٹریکٹ کے ملازم مسعود احمد اور محکمہ توانائی کے ملازم  علی محمد کے خلاف میگا فراڈ کرنے پر ان ملازمین کو نوکری سے فارغ کرکے ان کے خلاف فراڈ اور خرد برد کا مقدمہ درج کیا جائے۔