دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا

258

لاہور(جسارت نیوز) پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید 3 کھلاڑیوں کو لاہور بلالیا گیا، کھلاڑیوں میں عمران خان سینئر، حیدر علی، کاشف بھٹی شامل ہیں۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل مزید3 کھلاڑیوں عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی کو لاہور بلالیا، تینوں کھلاڑیوں کا آج دوبارہ کرونا ٹیسٹ ہوگا۔مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی اور فاسٹ بولر عمران خان سینئر کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، کاشف بھٹی کے ٹیسٹ کی رپورٹ کچھ دیر بعد موصول ہوگی۔پی سی بی حکام کے مطابق کاشف بھٹی کا پہلا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا، فاسٹ بولر حارث رؤف کا کرونا ٹیسٹ اب بھی مثبت آیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق تینوں کے نتائج دوسری مرتبہ منفی آنے پر انگلینڈ بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے6 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔اس سے قبل 25 جون کو قومی ٹیم کے پہلے اسکواڈ نے لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے میں مانچسٹر کے لیے اڑان بھری تھی، اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔