ٹرمپ نے نسل پرستی کیخلاف احتجاج کو فساد قرار دے دیا

252

 

پیری (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو فسادی قرار دیتے ہوئے سابق امریکی صدور کے مجمسے گرانے کے واقعات کی سخت مذمت کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 244 ویں امریکی یوم آزادی کے موقع پر خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہماری تاریخ کو مٹانے ، ہمارے ہیروز کو بدنام کرنے، ہماری اقدار پامال کرنے اوراور ہمارے بچوں کو گمراہ کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرین کو واضح پیغام دینے کے لیے ایسے مقام کا انتخاب کیا،جہاں سیاہ فاموں کو غلام بنانے کے حوالے سے مشہور امریکی صدور کی یادگار یںموجود ہیں۔ ریاست ساؤتھ ڈیکوٹا میں ماؤنٹ راشمور پر 4 سابق امریکی صدور کے چہرے تراشے گئے ہیں۔ ان میں سے جارج واشنگٹن اور تھامس جیفرسن سیاہ فام غلاموں کی تجارت کے حوالے سے بدنام ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے اقدام کے ذریعے امریکا میں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے ملک گیر مظاہروں کو نسل پرستانہ پیغام دیا ہے۔