کورونا میں مبتلا شاہ محمود قریشی ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل

133

اسلام آباد(آن لائن )کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گھر سے ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی انہوں نے بتایا تھا کہ گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز مثبت آیا تھا۔انہوں نے جلد صحت یابی کیلیے میں عوام سے دعائوں کی اپیل
کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنی وزارت کے تمام فرائض گھر سے ہی سرانجام دیں گے۔