دوسرے روز بھی ٹرین حادثہ،ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی

341

لاہور(اے پی پی ) پاکستان ریلوے کی کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس(27

UP)سہ پہر 4بجکر 10منٹ پر جھیٹہ بھٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب502ڈان کی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے۔ تمام مسافر محفوظ رہے‘ حادثے کے نتیجے میں اپ اینڈڈان ٹریک بلاک ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی کی 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوگئی۔ سمہ سٹہ سے اورروہٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئی ۔ریلیف آپریشن 3 سے 4 گھنٹے میں مکمل کر لیاگیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی ٹرین حادثے میں درجنوں سکھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔