مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

297

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور مزید 2 نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کردیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ضلع کلگام کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔گذشتہ ماہ قابض بھارتی افواج کے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران 54 کشمیریوں کو قتل کیا گیا تھا۔