وزیراعلیٰ بلوچستان نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کرلی

173

کوئٹہ ( نمائندہ جسارت) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کرلی،قانونی سقم دور کرکے جلد نتائج کا اعلان کیا جائیگا، بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث میٹرک اور انٹر امتحانات نہیں ہوسکے تھے ۔چیئرمین بلوچستان بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد یوسف بلوچ کے مطابق ملک دیگر صوبوں کی طرح کورونا وائرس کے باعث بلوچستان میں میٹرک اور انٹر امتحانات نہیں ہوسکے تھے۔جس پر دیگر صوبے کی طرح بلوچستان بورڈ نے بھی صوبے میں میٹرک اور ایف ایس سی کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کیلیے وزیراعلی کو سمری منظوری کیلیے بھیجی گئی تھی،وزیراعلی بلوچستان نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کرلی،بلوچستان پہلا صوبہ ہے جس کے وزیراعلی نے سب سے پہلے سمری منظور کی ،چیئرمین بلوچستان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سے سمری کی منظوری کے باوجود طلبہ کو پاس کرنے میں کچھ قانونی سقم ہیں۔بلوچستان بورڈ کے ایکٹ مطابق میں طلبہ کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جاسکتا ہے۔چیئرمین بلوچستان بورڈپروفیسر محمد یوسف بلوچ نے بتایا کہ جلد قانونی سقم دور کرکے نتائج کا اعلان کیا جائیگا۔