کوئٹہ: تاجر سمیت 2افراد کو قتل کردیاگیا‘ فائرنگ سے ایک زخمی

185

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت )نصیر آباد میں فائرنگ کے2 مختلف واقعات میں تاجر سمیت 2 افراد قتل گیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیاہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کی اناج منڈی میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دوکان پر بیٹھے ہوئے تاجر حاجی بہرام خان اورعبدالنبی کو شدید زخمی کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پرسٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا