کراچی میں کل سے مون سون بارش کی پیش گوئی

380

کراچی (آن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر 6 جولائی سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6جولائی کی صبح مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جس کے باعث کراچی، میں 3 روز تک تیز بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 7جولائی کو کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے اور شہر میں 50 سے 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔