نوشین جاوید کی چھٹی ‘ جاوید غنی چیئرمین ایف بی آر تعینات

295

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ ان کی جگہ جاوید غنی کو نیا چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے ۔نوشین جاوید کو سیکرٹری قومی ورثہ و تقافت ڈویژن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ رکن کسٹم جاوید غنی کو نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوشین جاوید کوعدالت عظمیٰ میں زیر سماعت کیسز کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے گزشتہ روز نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔واضح رہے کہ شبر زیدی کی طویل رخصتی کے بعد نوشین جاوید کو اپریل میں عہدے پر تعینات کیا گیا تھا وہ 3 ماہ تک اس عہدے پر براجمان رہیں ۔