پی آئی اے پر پابندیاں‘ یورپی یونین ائرمیں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

270

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے قومی ائر لائن (پی آئی اے) پر پابندیوں کے خلاف یورپی یونین ائر میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار اور پی آئی اے حکام آئندہ ہفتے یورپی یونین ائرسیفٹی ایجنسی میں اپیل دائرکریں گے۔ ذرائع کے مطابق یورپی ممالک میں متعین سفیروں کے علاوہ پاکستانی نژادبرطانوی پارلیمنٹیرین سے بھی رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔پی آئی اے پیرس،میلان، کوپن ہیگن اور بارسلونا کے لیے ہفتے میں پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ قومی ائرلائن برطانیہ کیلیے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ یورپی یونین ائرسیفٹی ایجنسی نے پاکستان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی ہوئی ہے۔اس سے قبل یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے یہ اجازت حکومتی سطح پر کی جانے والی کاوش کے بعد دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے ہنگامی طورپرتمام یورپی ممالک کے سفرا سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپی ممالک میں اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی تا حکم ثانی اجازت دے دی گئی تھی۔