کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشانی میں مبتلا

446

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈینگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،کراچی کے رہائشی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن جمال، ابوالحسن اصفہانی،ڈالمیا کے علاقوں میں ہر 2 گھنٹے کے بعد لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،لسبیلہ، گلبہار، لیاقت آباد، گرومندر، ناظم آباد اور ملیر سمیت متعدد علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔

صدر، گارڈن، سولجربازار، لیاری، کھارادر، جہانگیر روڈ، کلفٹن اور مارٹن کوارٹرز میں بجلی غائب ہے، جبکہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں 8 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں گرمی کے بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔