رشوت طلب کرنے پر ڈرائیور نے تھانے میں خودسوزی کرلی

488

مشرقی افریقا کے ملک یوگینڈا میں رشوت طلب کرنے پر موٹربائیک ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں جا کر خودسوزی کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دارالحکومت کمپالا سے 135 دور وور واقع  جنوب مغربی ضلع ماساکا میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر نوجوان ڈرائیور نے خود کو پولیس اسٹیشن کے اندر آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

حوسین نامی نوجوان کی پولیس نے بائیک ضبط کر لی تھی اور مبینہ طور پر 40 ڈالر رشوت طلب کی تھی جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور تھانے میں پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی۔

Hussein Walugembe

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پورے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خودسوزی کرنے والے نوجوان پولیس کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا اور فورسز کو کھانے سپلائی کرتا تھا۔