شیخوپورہ ٹرین حادثہ: شیخ رشید کو تحقیقاتی رپورٹ پیش

530

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو شیخوپورہ ٹرین حادثے کی شیخ رشید کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت لاہورمیں اجلاس ہوا، اجلاس میں گزشتہ روز شیخوپورہ  ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پراظہارافسوس کیا۔

ریلوے انتظامیہ نے شیخوپورہ ٹرین حادثے کی شیخ رشید کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی اور اجلاس میں ریلوے مسافر، زمین اورفریٹ آمدن پر بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمت بڑھنے سے ریلوے آمدن پراثرات بھی زیر بحث لائے گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں میرٹ کے مطابق اور ریلوے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے اور میری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ ریلوے بہتر ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ ٹرین حادثے میں 22 افراد جان کی بازی ہارگئے۔