مندر کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، نورالحق قادری

794

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ابھی تک مندرکیلئےفنڈزنہیں دیےگئے،فیصلہ ہوناباقی ہےفنڈزدیناچاہیےیانہیں، اسلام آبادمیں 2017میں مندرکیلئےزمین دی گئی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے   کہاکہ اسلام اقلیتوں کےحقوق کادرس دیتاہے، مندرکےحوالے سےکافی بحث ہو چکی ہے، فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

نور الحق قادری نے کہاکہ سعودی عرب ایران کشیدگی میں پاکستان نےاپنابھرپورکردارادا کیا،

پاکستان کی پالیسی تمام مسالک کیلئے ایک جیسی ہیں، وزیراعظم عمران خان اس حوالےسے بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں۔

 وفاقی وزیر مذہبی امورکا کہنا تھا کہ ہمارامعاشرہ تضادات کاشکارہے، حکومت کی خواہش ہےتمام علمائےکرام کوایک پیج پرلایاجائے، تمام علمائے کرام سے گذارش ہےاپنی خانقاہوں میں اتحادبین المسلمین کی ضرورت کواجاگرکریں۔