بجلی کےنرخ بڑھانےکی اجازت کےفیصلےکومستردکرتےہیں، مصطفی کمال

213

کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو بجلی کےنرخ بڑھانےکی اجازت  کےفیصلےکومستردکرتےہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے  کہاکہ ای سی سی اجلاس میں کراچی کی بجلی کےنرخ بڑھانےکی اجازت دیناکراچی دشمنی ہے۔

انہوں نے کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس اور مسافر وین کے حادثے پربھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مہلک حادثات کے باوجود محکمہ ریلوے کی جانب سے حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں ایک حادثے کے بعد وزیر مستعفی ہوجاتا ہے لیکن یہاں الٹ کام ہوتا ہے۔