طبی امداد نہ ملنے پر ماں نے بیٹے کی آغوش میں دم توڑ دیا

813

اترپردیش: ضلع ہردوئی میں مقامی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بند ہونے کے باعث ماں نے دہلیز پر ہی دم توڑ دیا۔

ایک بیٹا اپنی بیمار ماں کوکمیونٹی صحت مرکز کے باہر لاکر مدد کیلئے پکارتا رہا لیکن مرکز بند ہونے کے باعث مدد نہ مل سکی اور ماں نے فرش پر ہی بیٹے کی آغوش میں  دم توڑ دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے ہردوئی میں ایک شخص اپنی بیمار ماں کو تشویش ناک حالت میں لیکر مقامی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر آیا تھا تاہم مرکز بند تھا۔

بیٹے نے ماں کو دروازے کے پاس ہی زمین پر لٹا دیا اور دروازہ اور کھڑکیاں پیٹ کر مدد کیلئے عملے کو پکارتا رہا۔

بیٹے نے پتھر سے کھڑکی بھی توڑی تاہم اندر سے کوئی جواب نہ پاکر بیٹا روتے ہوئے بےبسی کے عالم میں فرش پر لیٹی ماں کے پاس آگیا اور اُس کا سر اپنے گھٹنوں پر رکھ دیا جس کے کچھ ہی دیر بعد ماں نے دم توڑ دیا.