شادی ہالز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

994

کراچی: شادی ہالز ایسوسی ایشن نے بھی 13جولائی سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو درخواست کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی،13جولائی بروز پیر سے پرامن احتجاج کرکے شادی ہالز کھولنے کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو خوشیاں بانٹنے والے آج غموں کی تصویر بن گئے ہیں، شادی ہالز سے منسلک لاکھوں مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

اُنکا مزید کہان تھا کہ شادی ہالز کے مالکان سیمت لیبر بھی سرکاری امداد کی منتظر ہے، پورے ملک میں سب سے پہلے شادی ہالز بند ہوئے تھے اور آج پورا ملک کھلنےکے باوجود بھی ہمارے لیے دروازے بند ہیں۔

واضح رہے کہ شادی ہالز کے مالکان نے اپنے ہالوں کے باہر احتجاجابینرز بھی آویزاں کیے ہوئے ہیں۔