عید الاضحیٰ کے موقع  پرایس او پیز کے عمل کویقینی بنایاجائے، وزیر اعظم

636

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نےصوبوں میں کام کرنے والےہیلتھ ورکرزکی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہاکہ عید الاضحیٰ کےدوران ایس او پیزپر سختی سےعمل درآمدیقینی بنایاجائے۔

عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کااجلاس منعقدہوا ، جس میں این سی اوسی کی100روزہ کارکردگی پروزیراعظم کوبریفنگ دی گئی، اجلاس میں وفاقی وزرا،معاونین اورعسکری حکام سمیت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم نےاین سی اوسی کےممبران کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ  ایس اوپیزپر عمل کرنےاورچیلنج کامقابلہ کرنےکیلئےقوم کاکردارقابل تحسین ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں،این سی اوسی نےمشکل صورتحال میں ہماری بہتررہنمائی کی،این سی او سی نےجن مشکل حالات میں کام کیا قوم کو اس پر فخر ہے۔

عمران خان نے ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل اسٹاف کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ این سی اوسی کی مربوط اوربہترحکمت عملی سےمثبت نتائج سامنےآئے ہیں،این سی اوسی نےایس اوپیزکی تیاری میں بنیادی کرداراداکیا،این سی اوسی نےروزانہ کےاعدادوشمارمرتب کرکےقابل اعتبارڈیٹابیس فراہم کیا، جس کی وجہ سے کا فی حد تک وبا کے متاثرین میں کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمرنےحکمت عملی اورمستقبل کی منصوبوں کے بارے  میں بھی وزیراعظم کوآگاہ کیا۔