احتیاط کریں گے تو زندگی کا پہیہ چلے گا،اسدعمر

417

اسلام آباد:وفاقی وزیرترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ احتیاط کریں گے تو زندگی کا پہیہ چلے گا۔  

وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں اصلاحات  کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور عوام  نے مشکل حالات میں ملک کے  لیے پرخلوص جذبے سے کام  کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں  کوروناسے نمٹنے کے لیے جدیدسہولیات سے آراستہ اسپتال تیارکیا گیا ہے،اسپتال میں بیڈز کی استعداد میں اضافہ اور آکسیجنٹڈ  بستر ہیں، اوراس اسپتال کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو 40 روز میں مکمل کیا گیا جبکہ اسپتال کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم عمران خود کریں گے۔

اسد عمرنے کہا کہ احتیاط کریں گے تو زندگی کا پہیہ چلے گا، ہم اپنےڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور این سی او سی  نے 100 دنوں میں  بہترین کام  کیا۔

وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مالی مدد کی گئی۔